اللہ سے کس طرح دعا مانگیں ؟

اللّٰه سے دعا کرتے ہوئے یہ نہ سوچیں کہ پتا نہیں میری دعا قبول ہوگی یا نہیں، میرے گناہ اتنے ہیں کہ وہ میری دعا کیوں سنے گا، میں کون سا نیک بشر ہوں جو میری دعائیں قبول ہوں، یا مجھے فلاں دعا عربی میں نہیں آتی تو جس زبان میں میں دعا کروں وہ اللّٰہ پاک قبول کریں گے یا نہیں وغیرہ وغیرہ وغیرہ جیسی تمام تر سوچوں کو ایک طرف رکھ دیں اور بس یہ بات جان لیں کہ:
آپ کا رب آپ کے لفظوں پر گرفت نہیں رکھتا۔ وہ اپنے بندے کے الفاظ پر غور نہیں کرتا کہ اس نے کتنی اچھی طرح سے دعا کا اہتمام کیا اور کون سے بہترین الفاظ کا چناؤ کیا، اگر وہ یہ دعا نہ پڑھے تو قبول نہیں ہوگی ایسا کچھ بھی نہیں، وہ رب العالمین تو صرف اپنے بندے کے دل کی حالت کو دیکھتا ہے، وہ اس کے خلوصِ نیت کو دیکھتا ہے کہ اس کے بندے نے کتنی تڑپ اور امید سے مانگا ہے اپنے رب سے۔

اللّٰه پاک قرآن میں فرماتا ہے کہ:

وَاس٘جُد٘ و٘اق٘تَرِب٘۔ (العلق)~
“سجدے میں گرو، اس طرح اللہ کے قریب ہو جاؤ “

دعاؤں کے چناؤ اور لفظوں کی رسم میں نہ لگیں، بس سجدے میں گر کر اپنے رب کے سامنے خاموش ہو جائیں وہ تو دل میں چھپے ہر اس راز کو بھی جانتا جس سے ابھی تک آپ بھی واقف نہیں، اپنے اللّٰه سے مانگیں مخلص نیت، صاف دل اور یقینِ کامل ہے ساتھ۔
وہ ہر ایک کے دل کا حال بخوبی جانتا ہے 💕

Leave A Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *