کورونا وائرس شرح اموات

کورونا وائرس شرح اموات:

جو لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ کورونا وائرس جان لیوا نہیں ہے تو اُنکی اس غلط فہمی دُور کرنے کےلیے ذیل میں کورونا وائرس کی موجودہ COVID-19 بیماری کے اعداد و شُمار آپ کے گوش گُزار کرنا چاہتا ہوں تاکہ آپ لوگ حالات کی سنگینی کو سمجھ کر احتیاطی تدابیر پر سختی سے کاربند ہو جائیں۔

سب سے پہلے شرح موت نکالنے کا طریقہء کار سمجھ لیجیے۔

کسی مُلک میں کورونا وائرس کے جتنے بھی کیسز رجسٹرڈ ہیں اُن میں سے ایک کیٹیگری Active Cases کی ہے اور دوسری کیٹیگری Closed Cases کی ہے۔ Closed Cases میں مزید دو کیٹیگریز ہیں۔ ایک Death اور دوسرا Recovered. شرح موت Closed Cases سے نکالی جاتی ہے، یعنی جن کیسز کا فیصلہ ہو گیا، یا تو مریض بچ گیا یا پھر ہلاک ہوگیا۔ جبکہ تمام Active Cases فی الحال Incubation Period میں ہیں۔ اس لیے فی الحال اُنہیں شرح موت نکالنے کےلیے variable کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

آئیے اب پاکستان میں کورونا وائرس کی شرح موت نکالتے ہیں۔
پاکستان میں worldometer کے مطابق اسوقت کُل رجسٹرڈ کیسز 451 ہیں۔ اِن میں سے 15 کیسز Closed Cases ہیں اور باقی تمام Active Cases. جبکہ Closed Cases میں سے 2 کیسز میں مریض جاں بحق ہو چُکے ہیں اور 13 کیسز میں مریض ریکور ہو چُکے ہیں۔
چنانچہ
2+13=15
2/15×100= 13.33%
لہٰذا پاکستان میں شرح اموات فی الحال 13 فیصد ہے۔
اِسی پیمانے کے مطابق دُنیا کے باقی مُمالک کی شرح اموات ذیل ہے۔

برطانیہ %67
امریکہ %61
اٹلی %43
سپین %42
جرمنی %27
ایران %17
چین %4

چین کے 80 ہزار سے زائد کیسز میں سے 70 ہزار سے زائد کیسز Closed ہونے کے باوجود صرف 4 فیصد شرح اموات ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ چین نے کس کامیابی سے وائرس کا مقابلہ کیا۔ جبکہ یورپ اور امریکہ بہت زیادہ مشکلات کا شکار ہیں۔ پاکستان اگر exponential spread اور cluster spread سے بچ گیا تو ہم بھی چین کی طرح وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ لیکن یہ تبھی ممکن ہے جب ہم وائرس کے خلاف چینی ماڈل کو اپنائیں گے۔
براہِ مہربانی حالات کی سنگینی کو سمجھیں اور cluster spread سے بچنے کےلیے Social Distancing کے اُصول کو اپناتے ہوئے میڈیکل گائیڈ لائینز اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔
وماعلیناالالبلاغ۔۔۔
(تحریر: عمران حیدر تھہیم)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *