Blog

گڈانی میں زمینداری کے حوالے سے تفصیلی معلومات

گڈانی میں زمینداری

آجکل مقامی طور پر تین طرح سے زمینداری کی جاتی ھے

1-نہری نظام کے ذریعے
2-بورز کے ذریعے
3-بارشوں کے پانی کے ذریعے

چونکہ گڈانی میں نہری نظام نہیں ھے اس لیے گڈانی کے زمینداروں کا انحصار بارشوں پر ھے جبکہ چند ایک زمینداروں کے پاس اپنے بورز بھی ھیں
بارشوں کے سیزن میں یعنی کہ جون جولائی اگست اور ستمبر میں جو بارشیں ھوتی ھیں وہ زمینداری کے حوالے اہم ھوتی ھیں
ان بارشوں میں زمینداران اپنی زمینیں آباد کرتے ھیں
ویسے تو مذکورہ موسم میں بہت سارے فصلات کی کاشت ھو سکتی ھے لیکن گڈانی کے زمینداران ارنڈی, گوار, باجرہ, ماش مونگ, کوٹگ, لوبیا وغیرہ پر ذیادہ دھیان دیتے ھیں کیونکہ یہ فصلات کافی منافع بخش ھیں مقامی سطع پر

کھیتی باڑی میں استعمال ھونے والی اشیاء یا ان کے نام مندرجہ ذیل ھیں

سب سے پہلے بارش کا سیزن آتے ھیں کسان اپنے کھیتوں سے لد نکالنے کا کام کرتا ھے
لد سے مراد کھیت میں موجود کچرا یا غیر ضروری چھوٹے موٹے درخت یعنی جھاڑیاں وغیرہ انہیں صاف کرنا
جس کے کلہاڑی, تیشی, کوڈال اور دنداری وغیرہ کی ضرورت پڑتی ھے
غیر ضروری جھاڑیاں کاٹ کر ایک جگہ جمع کی جاتی ھیں جسے کوڑ کہا جاتا ھے اور اسے ڈھیر کو آگ لگا دی جاتی ھے
جس کے بعد جب بارش ھوتی ھے تو کچھ دن بعد کسان اپنے کھیت میں ٹریکٹر لے آتا ھے اور ٹریکٹر کے ہل کی مدد سے زمین کو ہموار اور نرم کیا جاتا ھے بعض اوقات دو دفعہ ہل لگایا جاتا ھے تاکہ زمین ذیادہ نرم ھو
جب ٹریکٹر زمین پر چلتا ھے تو اسی دوران گوار کا بیج کی چھٹ کی جاتی ھے یعنی کہ گوار کا بیج زمین پر پھینکا جاتا ھے
جب گوار کا بیج پھینک دیا جاتا ھے اور ٹریکٹر کا ہل چلا کر مکمل کیا جاتا ھے تو پھر دو سے تین دن بعد اونٹ کی مدد حاصل کی جاتی ھے
اونٹ کے ہل مدد سے اوڑھ لگائے جاتے ھیں اور ان اوڑھوں میں ارنڈی, ماش, لوبیا یا کوٹگ کے بیج کاشت کیئے جاتے ھیں
اس طرح کاشتکاری کا عمل مکمل کیا جاتا ھے پھر کسان کا اصل کام شروع ھوتا ھے
یعنی کہ کھیت کی واڑ لگانا اور اس دوران اگنے والے غیر ضروری پودوں یا درختوں کو مسلسل کاٹتے رہنا..
پانچ سے چھ ماہ بعد جب فصل تیار ھوتی ھے خاص طور پر گوار کی فصل
تب کسان(آبتھیں) کرواتا ھے اور گوار کی فصل نکلواتا ھے

shahzaibmajeed

Shahzaib Majeed is a Filmmaker , Editor , Director from Balochistan. He has made a lot of Short and Feature length films. He is Winner Of All Balochistan Academic Pentathlon 2018 and runner up at IST Islamabad Youth Carnival 2019

You may also like...

1 Comment

  1. Wow what a great information About former

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *