یہی وعدہ لیا تھا نا؟

ہمارا بلاگ فالو کریں اور نئی پوست انباکس میں پائیں

یہی وعدہ لیا تھا نا
ہمیشہ خوش ہی رہنا ہے
لو دیکھو ! دیکھ لو آ کر
میری آنکھوں کو دیکھو تم
یہ کتنی شوخ لگتی ہیں
میرے ہونٹوں کو دیکھو تم
ہمیشہ مسکراتے ہیں
کوئی بھی غم اگر آیا
اسے ہنس کر سہا میں نے
میرے چہرے کو دیکھو تم
ہمیشہ پرسکون ہو گا
کیا تھا میں نے جو تم سے
وہ وعدہ کر دیا پورا
مگر اک بات ہے پیارے
کبھی جو وقت مل جاۓ
تو میری شاعری پڑھنا
تمہیں محسوس تو ہوگا
کہیں تلخی بھرا لہجہ
کہیں پہ سرد سا لہجہ
کہیں پہ درد کی جھیلیں
کہیں لہجہ کی کڑواہٹ
سنو ۔۔۔
میں خوش تو ہوں لیکن
نہ جانے کس کو کھویا ہے
میرا ہر لفظ رویا ہے
میرا ہر لفظ رویا ہے

Leave A Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *